بلوچ قوم کے نام پر سیاست کی جارہی ہے : اسد بلوچ
پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت اسد بلوچ نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ڈسڑکٹ کونسران کے حلف برداری تقریب سے بذریعہ فون خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پنجگور سے تعلق رکھنے والے ان تمام بی این پی عوامی کے جیالوں کو جنہوں نے بلوچ سر زمین بلوچ عزت و ننگ و ناموس کی خاطر اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے جمہوری انداز میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے کر مظبوط قدم رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کامیاب امیدوار اپنے جہد وفکر کو پارٹی کی ترقی انکے پروگرام کی تشریح قومی وژن کو اپنے دلوں میں مظبوط کریں جو اس وقت ذاتی مفادات سے ہٹ کر قومی سوچ سائل و ساحل واپنے سماج کی بہتر نمائندگی کرنے کی جہد کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی بلوچ قوم کی غم و پریشانی ان کے دکھ درد کو دور کرنے والی پارٹی ہے بہت سی سیاسی پارٹیاں ہیں جو بلوچ قوم کے نام پر سیاست کررہے ہیں کدھر ہیں وہ انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی بلوچستان میں اسکے مدمقابل چائے کس غرض کام کررہے ہیں وہ صرف قوم کو آپس میں جنگ دینے کی سیاست کررہے ہیں ہمیں یاد ہیں وہ باتیں جنہوں نے بلوچ قوم کے ماں بہنوں سے کس زباں سے مخاطب ہوئے ہیں بی این پی عوامی نے کبھی ایسا قدم نہیں اٹھایا ہے جس کیلئے ہمیں شرمندگی ہو انہوں نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور بلوچستان و پنجگور کی ترقی خوشحالی ہے آنے والے وقتوں میں ایک بار پنجگور کے کھوے ہوئے دوسرے حلقے کو بحال کریں گے اس وقت پچاس فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور کچھ کام عنقریب پورا ہونگے جس طرح ہم نے پروم کلکور کاٹا گری گوارگو کچگ کا درد رکھتے ہیں انہیں آواران سے کٹ کر کے اپنے حلقے میں شامل کئے ہیں اسی طرح دوسرے حلقے کی بحالی کا جدوجہد جاری ہے کامیابی ہماری ہوگی اور آپکے کے دعاں اور ساتھ دینے سے ممکن ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پنجگور کے ہر زرے زرے کا درد ہے ہم پنجگور کو عزت دینا چاہتے ہیں پنجگور ہم سب کا گھر ہے ہماری پہچان ہماری شناخت ہے جو اس پنجگور اور انکے اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں بی این پی عوامی انکے پاسبان ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم پنجگور کے تمام یونین کونسل کے کامیاب امیدوار کونسلران کو انکی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے بڑی جانفشانی سے کام کرکے کامیاب ہوئے انہوں نے کہا ہے ڈسٹرکٹ چیئرمین بھی ہمارا ہوگا انشا اللہ انہوں نے اس دوران بذریعہ فون تمام کونسلران سے حلف لیا ہے۔