پا کستان گار ڈ ز کی کارروائی ،لاکھوں روپے ما لیت کی شراب بر آمد

0 147

کوئٹہ(امروز نیوز)پا کستان گار ڈ ز کی کارروائی ،لو کھو ں روپے ما لیت کی شراب بر آمد ،تفصیلات کے مطا بق پا کستان گارڈز کو خفیہ ذرائع سے کا فی مقدار میں غیر ملکی سامان اسمگل ہونے کی اطلا ع ملی ،جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل پا کستان کو سٹ گار ڈز بریگیڈئیر سجاد سکندر رانجھا ستار ہ امتیاز ملٹری نے متعلقہ کما نڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کر نے کے احکامات جا ری کئے ،دوران چیکنگ نیلینٹ کے قر یب شاہ جہان روڈ چیک پر چیکنگ کے دوران ایک شہزور مزدا کی تلا شی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپا ئی گئی 180بو تلیں اعلیٰ کوا لٹی کی شراب بر آمد کر تے ہوئے 2اسمگلر ز کو گرفتار کر لیا ،پکڑ ی جانے والی شراب کی مالیت پا کستانی 12لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران 5تارکین وطن گر فتار کیے یہ تمام پا کستانی شہری ہیں اور غیر قانونی طور پر بیرون ملک جا نے کی کو شش کر رہے تھے بر آمد شدہ شراب ،شہزور مزدا اور 2اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے ،واضح رہے کہ پا کستان کو سٹ گار ڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ،پا کستان کو سٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کر دار ادا کر تی رہے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.