بھارت جیسے مکار دشمن کو متحد ہو کر جواب دینے کی اشد ضرورت ہے ، سعید ہاشمی

0 130

کوئٹہ (امروز نیوز ) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور سابق سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ تشویشناک صورتحال میں بھارت جیسے مکار دشمن کو ہم متحد ہوکر جواب دینے کیلئے قومی میثاق یکجتہی کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر بھی سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد نہ ہوئیں تو تاریخ ہمیں کھبی معاف نہیں کرے گی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو شروع دن سے تسلیم نہیں کیا اور گذشتہ ستر سالوں سے ہمارے کیخلاف سازشوں میں مصروف ھے جسکو ناکام بنانے کیلءملکی سیاسی قیادت سول سوسائٹی دانشوروں ادیبوں وکلاہ اور صحافیوں سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو یک آواز ہوکر قومی یکجہتی کے جذبے کو اچاگر کرنا پڑے گا دنیا کی تاریخ میں قوموں نے اپنی شناخت قربانیاں دیکر بنائی ہیں اور بدقسمتی سے ہم چند ایسے مواقع گنوا دیئے جسمیں دنیا کے سامنے ہم اپنے حق کی خاطر اکھٹے ہوکر ایک قوم بن کر کھڑے ہوسکتے تھے اگر نازک موقعوں پر ہم یہ ثابت کرے کہ ہم ایک باوقار اور مضبوط قوم ہیں اور اپنے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے تو شاہد ہمارا مکار اور عیار دشمن میں یہ جرات نہ ہوتی کہ وہ کشمیری مسلمانوں کو اپنی وحشیانہ بربریت اور ظلم و تشدد کا نشانہ بناتا لہذا بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے حالیہ اقدامات کے باعث پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کو مد نظر رکھتے ملک کے عظیم تر مفاد میں تمام سیاسی مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے اپنی انا کیلے جو اندرونی سیاسی چپقلش شروع کررکھی ہے اسے پس پشت ڈالتے ہوئے بھارت سمیت دیگر پاکستان دشمن قوتوں کو یکجا ہوکر منہ توڑ جواب دینا ہوگا اور اگر اس موقع پر بھی ہم نے سیاسی پختگی کا مظاہرہ نہ کیا تو اور اپنی ذاتی ترجہات کو قومی مفاد میں نہ بدلا تو تاریخ ہمیں کھبی نہیں معاف کرے گئی انہوں نے مذید کہا کہ امریکہ کیساتھ سفارت کاری کے نیتجے میں نئی گرمجوشی خوش آئند ہے لیکن امریکہ کیساتھ ہمارے تعلقات کی تاریخ اتار چڑھاو سے بھری پڑی ھے کیونکہ ماضی کی طرح اس بار بھی ہم امریکہ سے مل کر افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہیں ہماری حکومت کو یہ چاہئے کہ افغانستان میں دیرپا اور پائیدار امن کی ضمانت امریکہ نیٹو اوراسکے اتحادیوں سے ضرور لے کیونکہ افغانستان میں میں قیام امن پاکستان میں امن کی ضمانت ھے جبکہ ہمارے ازلی دشمن ہمسایہ ملک انڈیا ہر ممکن کوشش کرے گا کہ افغانستان میں امن قائم نہ ہو اور مسلمان آپس میں لڑتے رہیں انہوں نے بلوچستان کی سیاسی قیادت سے اپیل کی کہ ہو موجودہ صورتحال میں مثبت قدم اٹھاتے ہوئے یک آواز ہوکر بلوچستان سے قومی یکجہتی کی آواز بلند کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.