حکومت جرات مندانہ اقدامات اٹھانے سے محروم ہے ، صادق عمرانی

0 175

کوئٹہ (امروز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں موجود ہ حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے احسا س، جرات مندانہ اقدامات اٹھانے سے محروم ہے نصیر آباد ،جعفر آباد کی عوام گزشتہ دو ماہ سے سراپا احتجاج ہیں علاقے کے لوگوں کی زندگی مفلوج ہوچکی ہے ،نصیر آباد میں اس وقت پانچ لاکھ سے آبادی کا علاقہ جن کی زندگی معیشت رہن سہن پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کے نہری نظام پر ہے کی زندگی مفلوج ہوچکی ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ، محکمہ ایری گیشن کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ، پٹ فیڈر اور کیر تھر کینال کے کمانڈ ایریا ءمیں ایف سی تعینات کر کے ری ماڈلنگ کی جائے ، یہ بات انہوں نے یہا ں جاری کردہ اپنے ایک بیان میںکہی ،میر صادق عمرانی نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن کے عوام کو پینے کا پانی تک میسیر نہیں ہے عوام سڑکوں پر سرپااحتجا ج ہیں پولیس عوام پر گولیاں برسا رہی ہے کیا پانی کا مطالبہ کرنا عوام کا حق نہیں یا پانی دینا ریاست کی ذمہ اری نہیں ہے ؟، انہوں نے کہا کہ محکمہ اےری گیشن اس وقت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اےری گیشن صوبے کا کرپٹ ترین ادارہ ہے جس میں کوئی ذمہ دار شخص اپنی ذمہ داری محسوس نہیں کررہا ہم بار بار کور کمانڈر، چیف سیکر ٹری، وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کر تے آرہے ہیں کہ علاقے کے لوگوں کا معاشی قتل ہونے سے بچایا جائے بلوچستان کا واحد نہری نظام مفلوج ہوچکا ہے علاقے میں جہاں پانچ سے لاکھ ایکڑ کے قریب چاول کاشت ہوتا تھا اب وہ قہط کا منظر پیش کر رہا ہے علاقے میں لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے تالاب خشک اور مال مویشی مر رہے لیکن کوئی نوٹس نہیں لے رہا انہوں نے کہا کہ ریاستی حکمران بتائیں کہ ہم کس کے سامنے فریادکریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹ فیڈر کنیال کی ری ماڈلنگ کر وائی جائے، نان کمانڈ ایریاءمیں زیر کاشت رقبہ اور پٹ فیڈر کینال پر غیر قانونی پمپنگ مشینوں کی روک تھام کے لئے فوری طورپر علاقے کو ایف سی کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ پانی کی چوری کو کنڑول کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ کمانڈ ایریا ءمیں تمام واٹر پورس کی ری ماڈلنگ کر کے اضافی پانی کی چوری کو روکا جائے جبکہ عرصہ دراز سے تعینات ایری گیشن عملے کو ہٹایا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ اےریگیشن میں سب انجینئرز کو ایس ڈی او کے اضافی چارج دئےے گئے ہیں اس سلسلے میں عدالت عالیہ کے واضح فیصلے اور احکامات موجود ہیںایڈیشنل چارج دینے اور لینے پر پابندی ہے لیکن محکمہ ایری گیشن میں عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جسے فوری طور پر روکا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.