قابض صہیونی فوج کا مسجد اقصیٰ کے محافظ پر قاتلانہ حملہ ،شدید زخمی کردیا

0 104

مقبوضہ بیت المقدس (امروز نیوز)قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔اطلاعات کے مطابق قبلہ اول کے محافظ مہند ادریس کو قابض صہیونی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے قبلہ اول کے محاظ کو مصلیٰ باب رحمت کے قریب اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی ڈیوٹی پرمامور تھا۔وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینی اور قبلہ اول کے محافظ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے ایک دوسری کارروائی کے دوران بیت المقدس کے ایک سینیر سماجی کارکن نظام ابو رموز کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.