دالبندین، کسٹمز کی مختلف کارروائیوں میں 5 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

0 164

دالبندین  کسٹمز حکام کی مختلف کارروائیوں میں 5کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے دالبندین میں کاروائی کر تے ہوئے دوران تلاشی مسافر کوچ سے مردانہ اور زنانہ کپڑا، ٹائرز اور خشخاش برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے رکھنی میں کارروائی کے دوران اندرون ملک اسمگل کیا جانے والا سامان میں بڑے مقدار میں غیر ملکی پلاسٹک کی بوریاں برآمد کر کے قبضے میں لے لیں ۔واضح رہے کہ رکھنی کے مقام پر اسی ہفتے کے دوران یہ دوسری بڑی کاروائی تھی ۔ترجمان کے مطابق مختلف کاروائی میں بر آمد شدہ سامان کی مالیت 5کروڑ روپے بنتی ہے ، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.