اوستہ محمد، نوجوان کے قتل کیخلاف 5 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
اوستہ محمد گزشتہ روز کیٹل فارم کے واقع کے خلاف مقتول کے کزن کی مدعیت میں اے ٹی ایف پولیس سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج جب کہ ایس ایچ او کو لائن حاضر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیٹل فارم کے مقام پر متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران اے ٹی ایف پولیس کی فائرنگ سے نوریز علی مستوئی جاں بحق ہو گئے تھے جس پر مقتول کے ورثا نے کیٹل فارم پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے 6 گھنٹے تک روڈ کو بند کردیا مظاہرین سے ایس ایس پی جعفر آباد محمد جواد طارق کی مذاکرات کیا جس پر آج مقتول کے کزن عامر علی مستوئی کی مدعیت میں اے ٹی ایف پولیس سمیت پولیس کے پانچ اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا گیا جب کہ ایس ایس پی جعفر آباد نے ایس ایچ او کیٹل فارم کو معطل کر کے لائن حاضر کردیا مزید تسلی دی گئی کہ اس مسلئے کا جانچ بھی کیا جائے گا۔