بھارتی حکومت پر غیر ملکی امدادی و خیراتی اداروں کی تنقید
نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سرگرم کئی غیر ملکی امدادی و خیراتی اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی حکومت انہیں مختلف قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان اداروں کا کہنا تھا کہ ان کے دفاتر پر دھاوا بولا جاتا ہے، بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا جاتا ہے اور ان کے ملازمین پر سفری پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ ان اداروں کے مطابق اس کی ایک وجہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا اپنا قائم کردہ سماجی و معاشرتی تنظیموں کا نیٹ ورک ہے۔ مودی حکومت اب تک تقریباً پندرہ ہزار خیراتی و امدادی اداروں کے اجازت نامے منسوخ کر چکی ہے۔