سریاب کے علاقے میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے

0 134

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی, ارکان صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، ضلعی صدرو ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے جمعرات کو ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن غلام فارو لانگوسے ملاقات کی ۔ارکان صوبائی اسمبلی نے ایڈمنسٹریٹر کو بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے علاقے میں گزشتہ 10سال سے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں لیکن کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے علاقے کی صفائی اور سیوریج کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہے جبکہ مین ہول بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سیوریج کا پانی روڈوں پر بہنے سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سریاب کے علاقے میں فوری طورپر علاقے میں صفائی اور سیوریج کی نظام کی بحالی کیلئے عملی اور موثر اقدامات اٹھائے تاکہ علاقے کے عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن غلام فاروق لانگو نے ارکان صوبائی اسمبلی کو یقین دلایا کہ سریاب کے علاقے میں صفائی اور کچرہ اٹھانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر قبول کیا ہے اب عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت اورشہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.