بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ امن وامان اورمنشیات فروشی کا فوری نوٹس لیاجائے
ہرنائی (این این آئی) ضلع ہرنائی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ امن وامان اور منشیات فروشی کا فوری نوٹس لیاجائے بصورت دیگر سخت ترین احتجاج کا اعلان کرینگے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ امن وامان اورمنشیات فروشی کیخلاف ضلعی دفترسے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی ہرنائی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا مین چوک پر احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا احتجاجی جلسے سے پارٹی کے ضلعی سنئیرمعاون سیکرٹری ملک عبدالسلام عبدالانی ضلعی پریس سیکرٹری حاجی حفیظ ترین ،ضلعی سیکرٹری مالیات ضمیرگلبہار،ضلعی کمیٹی کے اراکین حاجی حقدادترین ،امان اللہ اور عبداللہ شاہ آقانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ضلع ہرنائی واپڈا کی جانب سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولیٹج کی کمی بیشی نے عوام کا جینا دوبھرکردیاہے وولیٹج کی کمی اور بہشی کی وجہ سے آئے روز عوام کا قیمتی الیکٹرونکس سامان جل رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کئی کئی گھنٹوں سے بجلی غائب رہتی ہے جس سے پورے ضلع کی عوام شدید متاثر ہیں کاروباری زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں بجلی کا منصوعی بحران کیسکو ضلع ہرنائی کے ذمہ داران و آفیسران کا پیداکردہ ہے جیسے ہرنائی کا غیور عوام کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ازجلد ضلع ہرنائی کے تمام حدودمیں فوری طورپر بجلی کی پرانہ شیڈول بحال اور وولٹیج کی کمی بہشی کو بندکیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی جب سے وجودمیں آیا ہے ہرنائی کے عوام پرامن ہے لیکن یہاں تقریباایک ماہ سے چوری ڈکیتی کابازارگرم ہے کوئی نوٹس لینے والانہیں ہے جس کی شکایت پارٹی کے نمائندہ وفد نے ڈی سی ہرنائی اور دیگر متعلقہ احکام سے کئی بار کیا ہے لیکن چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے جس سے ضلع بھرکے عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ہرنائی میں ڈاکوراج کا یہ عالم ہے کہ سرے شام ڈاکوں کے مسلح گروہ جو کہ دس سے پندرہ ڈاکووں پر مشتمل ہوتاہے لوگوں کے گھروں میں گھس کر انھیں تشددکا نشانہ بناکر پورے گھرکا مکمل صفایا کرلیتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہورہاہے اور اسی طرح پورے ضلع ہرنائی میں منشیات فروشوں کو کھلی چوٹ دے رکھی ہے جوکہ ہمارے نوجوان نسل کو تباہ وبربادکرنے کا خطرناک منصوبہ ہے تمام جرائم پیشہ افراد منشیات فروشی کے کاروبارسرعام روڈوں پر کررہے ہیں جوکہ یہ عمل ضلعی انتظامیہ کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے انہوں نے کہاکہ اگر کیسکو نے بجلی اور ضلعی انتظامیہ نے چوری ڈکیتی امن وامان اور منشیات فروشی کا سنجیدہ نوٹس نہ لیا تو پشتونخوامیپ اپنے عوام کے تائید وحمایت جمہوری احتجاجی تحریک کااعلان کرینگے اور اس وقت تک تحریک چلائے گی جب تک مذکورہ مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے ۔