سپریم کورٹ نے سردار یار محمد رند کی نااہلی میں درخواست گذار تاج محمد رئیسانی کے وکیل کو شواہد جمع کروانے کی اجازت دے دی

0 120

اسلام آباد (امروز نیوز)سپریم کورٹ نے سردار یار محمد رند کی نااہلی میں درخواست گذار تاج محمد رئیسانی کے وکیل کو شواہد جمع کروانے کی اجازت دے دی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں سردار یار محمد رند کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سردار یار محمد رند نے 2008 کے انتخابات میں خود کو ایم اے ظاہر کیا ۔وکیل نے بتایا کہ 2018 میں سردار یار محمد رند نے خود کو انٹرمیڈیٹ بتایا ۔وکیل درخواست گزار کے مطابق تعلیم میں فرق تسلیم شدہ ہے ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کیا آ پ الیکشن ٹریبونل گئے ۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل نے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے باعث تفصیل سے نہیں سنا ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ اب فیصلہ شواہد پر ہونا ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کیا آپ نے شواہد پیش کرنے کی درخواست دی؟ ۔سر دار یار محمد رند نے کہاکہ ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کیس میں شواہد نہ ہونے کا بھی کہا ہے ۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ لطیف بھٹائی یونیورسٹی نے سردار یار محمد رند کی ڈگری کو تسلیم کیا ہے ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ اگر کیس ثابت کرنا ہے تو شواہد دینا ہوں گے ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ آپ شواہد جمع کروانے کی درخواست دیں پھر دیکھتے ہیں ۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گذار تاج محمد رئیسانی کے وکیل کو شواہد جمع کروانے کی اجازت دے دی ۔ کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.