پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن پانچواں مرحلہ (کل) سے کراچی میں شروع ہوگا

0 131

کراچی (امروز نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن پانچواں مرحلہ (کل) ہفتہ سے کراچی میں شروع ہوگا اس سلسلے میں (کل) ہفتہ کولاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا پانچواں اور آخری مرحلہ (کل )ہفتہ سے پاکستان کی سرزمین پر شروع ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں اپنے عروج کو پہنچ گئیں ۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کے پانچویں مرحلے کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل میچ 17 مارچ کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.