شجر کاری صحت افزاء اور ہمارے ماحول کو صاف و ستہرابنانے کے لئے انتہائی اہم اور بے حد ضروری ہے ،

0 119

خضدار(امروز نیوز)بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدا ر کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے جامعہ خضدار میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری صحت افزاء اور ہمارے ماحول کو صاف و ستہرابنانے کے لئے انتہائی اہم اور بے حد ضروری ہے ، پودیٰ لگا نا صدقہ جاریہ اور عین عبادت ہے موسم بہار میں شجر کاری مہم میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے،اللہ تعالیٰ نے درخت میں کئی فائدے او رخوبیاں رکھیں ہیں، اور یہ فائدے ہمیں ان درختوں کی وجہ سے سال بھر ملتے رہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارا نہوںنے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدا ر کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی، ڈائریکٹرایڈ منسٹریٹر انجینئر رضاء زہری ، ٹریژرار محمد رمضان ملک ودیگر نے پودیٰ لگایا اور شجر کاری کا مشترکہ طور پر افتتاح کردیا ۔ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی بی یو ای ٹی حامد طارق ، بلوچستان کانسٹیبلری کے زونل کمانڈنٹ ملک صدیق ،پروٹوکول آفیسر اعجاز احمد زہری،ودیگر چیئرمین ڈیپارٹمنٹس اور پروفیسرز و اسٹاف کے اراکین بھی موجو دتھے۔ اوردرخت لگا کرانہوں نے اجتماعی دعاء بھی کی ۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدا ر کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے کہاکہ موسمِ بہار کے موقع پر خضدارانجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبائے کرام ،اساتذہ کرام و پورا اسٹاف شجرکاری مہم میں حصہ لیکر درخت لگائیں گے ۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ، جس میں تمام طبقات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ، درخت لگاکر ان کی حفاظت کرنا انتہائی ذمہ دارانہ خدمت ہے چونکہ درخت ہمارے لئے بے حد مفیدہے اس سے ماحول صاف رہتا ہے ، اور ہر سمت سرسبزو شاداب رہتاہے ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں ہر سال کی طرح اس سال بھی درخت لگانے کے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائیگا اور اس میں جامعہ کے تمام شعبوں کے ذمہ داران و طلباء بھی اس شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ شجر کاری مہم میں حصہ لینا ہر ایک اپنے او پر لازم سمجھے درخت لگانے کے کئی فائدے ہیں ایک تو یہ ماحول کو صاف و ستھر رکھتا ہے گرد آلود ماحول سے ہمیں چھٹکارا دلاتاہے دوسری بات یہ ہے کہ درخت سخت گرمی میں سائیہ بھی دیتے ہیں ۔ اس لیئے صدقہ جاریہ سمجھ کر ہی شجر کاری مہم میں ہر طبقہ کو حصہ لینا چاہیئے ، ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام بھی شجر کاری مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے ، اس سلسلے میں تما م محکموں کو پابندکیا گیا ہے کہ وہ شجر کاری مہم میں مذید تیزی لائیں اور بھر پور درخت لگائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.