جمعیت طلباء اسلام خضدار کی جانب سے آج داخلہ مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا

0 123

خضدار(امروز نیوز)جمعیت طلباء اسلام خضدار کی جانب سے آج داخلہ مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا ، جس کی قیادت جے ٹی آئی کے صوبائی معاون کنوینر حافظ جمیل احمد ابرار کررہے تھے ۔ واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز او رپلے کار ڈ اٹھا رکھے تھے جن پر داخلہ مہم کے سلسلے میں جملے درج تھے ۔واک کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے آذادی چوک پہنچے ۔ جہاں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا قمرالدین ، مفتی عبدالقادر شاہوانی ،سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی ای ڈی او خضدار ذکریا شاہوانی ، جے ٹی آئی کے صوبائی معاون کنوینر حافظ جمیل احمد ابرار ، ڈگری کالج خضدار کے اسٹوڈنٹ ولی اللہ شاہوانی ، محمد اسحاق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع خضدار سمیت صوبے کو جہالت سے نکالنے کے لئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، تعلیم ہی کے ذریعے قوموں کی ترقی ہوتی ہے ، جس قوم کو تعلیمی ترقی ملی اور شعو ر وآگاہی میسرآئی وہ قومیں دنیاء میں کامیاب و کامرانی سے ہمکنار ہوئے اس لیئے ہمیں ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین نے کہاکہ بد قسمتی سے اس ملک میں وسائل منصفانہ انداز میں خرچ نہیں ہوتے ہیں جب کہ اس میں بلوچستان سب سے زیادہ استحصال کا شکار ہوتا ہے ، دینی اداروں کو تو ایک طرف رہنے دیں یہاں بلوچستان کی نئی نسل کو عصری و گورنمنٹ تعلیمی اداروں میں بھی پڑھائی کی سہولت میسر نہیں ہے ۔ اس لیئے صوبہ بلوچستان میں ناخواندگی کی شرح دیگر صوبوں میں سب سے زیادہ بڑھ کر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مارچ کا مہینہ عصری و گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے لئے تعلیمی سال نو کہلاتا ہے ، اس میں ایک خاص مہم کے ذریعے صوبے میں بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کردیا جائے تاکہ وہ لکھ پڑھ سکیں اور دنیاء کے نشیب و فراز سے بہرہ ور ہوں ۔ جمعیت علمائے اسلام کبھی بھی اس بات سے انکاری نہیں کہ عصری تعلیمی اداروں میں علم حاصل نہ کیا جائے ، علم ضرورحاصل کیا جائے تاہم اس میں اسلامی عقائد و شعائر اللہ کا احترام کیا جائے ۔شریعتِ مطہرہ پر کاربند رہ کر تعلیم حاصل کی جائے اور اپنی زندگی بسر کی جائے ۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ جو بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہیں انہیں تعلیمی اداروں کا راستہ دکھا یا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.