متاثرہ علاقوںمیں بجلی کی مرمت وبحالی کاکام جاری،

0 270

کوئٹہ(امروز نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی مختلف سرکلز میں ٹیموں کی جانب سے بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔اس سلسلے میں برف باری سے متاثرہ لورالائی، زیارت اور خانوزئی میں 130کے قریب کھمبے جبکہ 12ٹرانسفارمرز کونقصان پہنچاتھاجس کے باعث متعدد فیڈرز متاثرہوئے تھے ۔کیسکوکی ٹیموںنے زمینی رابطہ بحال ہوتے ہی کھمبوں اوردیگرسامان کی ترسیل کردی ہے جن پر کام بھی شروع کیاجاچکاہے۔ اس وقت لورالائی سرکل میں 6فیڈرزسے بجلی کی ترسیل تاحال متاثرہیں ۔اسی طرح خضدارسرکل میں قلات،نال، باغبانہ ،کردگاپ، نوشکی، سوراب ، کانک اورخالق آباد کے علاقے بھی متاثرہوئے تھے جہاں مجموعی طورپرکل 96کھمبے گرنے کے باعث مذکورہ علاقوںمیں بجلی کی فراہمی متاثرہوگئی تھی ۔کیسکوکی ٹیموںنے کام شروع کرکے متعدد علاقوںمیںجزوی طورپربجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ کچھ علاقوںمیں گرے ہوئے کھمبوںکی مرمت وتنصیب کے بعد بجلی بحال کردی جائے گی۔ کیسکوسبی سرکل میں ڈھاڈر، دشت، مڑئو، اسپلنجی اور نصیرآبادکے علاقوںمیں 79کھمبے گرنے کے علاوہ 30ٹرانسفارمرزبھی حالیہ بارشوں سے متاثرہوئے تھے اوران متاثرہ علاقوںمیں بجلی کی بحالی کے لئے کام جاری ہے جبکہ لیبر اور دوسرے برقی سامان وآلات بھی متعلقہ متاثرہ علاقوںمیں شفٹ کیاجاچکاہے ۔ پشین سرکل میں قلعہ عبداللہ ، پشین، گلستان ،علی زئی اورحرمزئی کے علاقوںمیں210کھمبے برف باری اور بارش کی وجہ سے گرگئے تھے جہاں پرکیسکوکی ٹیموںنے کام کرتے ہوئے متعلقہ علاقوںمیں متعدد فیڈرزبحال کردئیے جبکہ ابھی بھی ان متعلقہ علاقوںمیں 30کے قریب فیڈرز تاحال متاثرہیں ان مذکورہ علاقوںمیں بھی سامان کی ترسیل کے علاوہ کام بھی شروع کیاجاچکاہے ۔مکران سرکل میں پنجگور، تربت، بلیدہ اور گوادرکے علاقوںمیں شدید بارش کی وجہ سے 355کھمبے گرنے کی وجہ سے مختلف علاقوںمیں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی تھی تاہم کیسکونے ہنگامی بنیادوںپرکام کرتے ہوئے کئی فیڈروں کی بجلی بحال کردی جبکہ بلیدہ کے علاقوں میں ابھی بھی بجلی کی فراہمی تاحال متاثرہیں۔ زمینی راستہ منقطع ہونے کے باوجود کیسکوکی ٹیموںنے مشکل حالات میں برقی سامان کو متعلقہ متاثرہ علاقوںمیں پہنچادیاہے جہاںپرمرمت وبحالی کاکام جاری ہے۔ مزید برآں زمینی راستے خاص طورپردیہی علاقے جہاں موجودہ صورتحال میں نقصان کاتخمینہ لگانا مشکل ہے لیکن اب تک کئے گئے سروے کے بعد متاثرہ علاقوںمیں گرے ہوئے کھمبوںکی تعداد648تک پہنچ چکی ہے جس میں مزید اضافہ ہونے کاقوی امکان موجودہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.