برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

0 146

کوئٹہ(امروز نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 8مارچ کو کوئٹہ ستی گرڈسٹیشن کے نواں کلی فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے چشمہ اور عمر فیڈروں سے دن 12بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی ۔اسی طرح 9مارچ کو سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈرسے 12بجے سے 3بجے سہ پہر تک نیز اسی روز سریاب گرڈکے بی ایم سی(BMC) اور سمنگلی ایکسپریس فیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.