کسی بچے کی پیدائش دیکھنا بلاشبہ ناقابلِ یقین حد تک حیرت انگیز تجربہ ہے،ویرات کا انوشکا اور بیٹی کی تصویر کےساتھ پیغام

کسی بچے کی پیدائش دیکھنا بلاشبہ ناقابلِ یقین حد تک حیرت انگیز تجربہ ہے،ویرات کا انوشکا اور بیٹی کی تصویر کےساتھ پیغام

نئی دہلی (امروز ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی ومیکا کی تصویر کے ہمراہ عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے

۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری تصویر کے ساتھ لکھا کہ کسی بچے کی پیدائش دیکھنا بلاشبہ ناقابلِ یقین حد تک ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو دیکھ کر آپ عورت کی حقیقی طاقت کا اندازہ لگاسکتے ہیں

اور جان سکتے ہیں کہ خدا نے اس کے اندر زندگی کیوں پیدا کی؟ یہی وجہ ہے کہ یہ ہم مردوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ میری زندگی میں شامل ایک خوبصورت اور بہادر خاتون کو عالمی یومِ خواتین کی مبارکباد اور اسے بھی اس دن کی مبارک ہو

جو بڑی ہو کر اپنی والدہ کی طرح بنے گی۔انہوں نے دنیا کی دیگر خواتین کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں