دنیا پرامن نہیں ہوسکتی جب تک ہم خواتین کو بطور انسان زندگی جینے کے مواقع نا فراہم کرے،اسفندیار ولی

0 97

معاشرے میں خواتین کو کمزور سمجھنے کی سوچ کو بدلنا ہوگا اور خواتین کو برابر کا شہری سمجھنا ہوگا،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے،معاشرے کو ترقی پسند بنانے کے لیے خواتین کے حقو ق کا تحفظ ناگزیر ہے،سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کا بیان
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت تک پرامن اور خوشحال نہیں ہوسکتی جب تک ہم خواتین کو بطور انسان زندگی جینے کے مواقع نا فراہم کرے۔معاشرے میں خواتین کو کمزور سمجھنے کی سوچ کو بدلنا ہوگا اور خواتین کو برابر کا شہری سمجھنا ہوگا، صنفی امتیاز کے خاتمے سے مہذب معاشرہ قائم ہوگا

اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنےخصوصی پیغام میں اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ معاشرے کو ترقی پسند بنانے کے لیے خواتین کے حقو ق کا تحفظ ناگزیر ہے، خواتین کا عالمی دن صرف خواتین سے ہمدردی ظاہر کرنے کے لیے نہیں منایا جانا چاہیے بلکہ اس دن کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کا بھی ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے، خدائی خدمتگار تحریک سے لے کر عوامی نیشنل پارٹی تک خواتین کو ہر فورم پرنمائندگی دی ہے اور ان کو مواقع فراہم کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی میں خواتین کے لئے کوئی الگ تنظیم یا عہدہ نہیں بلکہ ہر تنظیمی عہدے پر ان کو مردوں کے برابر نمائندگی دی جاتی ہے۔

باچا خان نے جب اتمانزئی میں پہلا آزاد مدرسہ قائم کیا تو اپنے بیٹوں کے ساتھ بیٹی کو بھی ان کے ساتھ داخل کروایا۔پختون خواتین نے اپنی صلاحیتوں، ذہانت، صبر و استقلال اور ناقابل یقین عزم و حوصلے سےزندگی کے ہر شعبے میں نام پیدا کیا ہے، عوامی نیشنل پارٹی معاشرے اور ملک کی خدمات کے لئے خواتین کے کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ان کی جرات اور جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.