اپوزیشن کی انتخابات کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے : مولاناعبدالقادر لونی

0 345

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ ملک میں موجودہ بحران کا حل عام انتخابات ہے ملک مزید آئینی، سیاسی اور معاشی بحران کے متحمل نہیں ساڑھے تین سال سے نئے سرے سے عام انتخابات کرانا اپوزیشن کا مطالبہ تھا اور اسمبلیوں کو جعلی کہا جاتا اب اسمبلیاں تحلیل ہوئے اور تین مہینے میں انتخابات کے انعقاد کا مرحلہ آیا تو واپس وہی جعلی اسمبلیوں بحال کرنے کا مطالبہ کررہا ہے اپوزیشن کے منطق سمجھ سے بالاتر ہے کہ ان کے نزدیک جعلی اسمبلیاں حکومت کی ضد میں آئینی اور منتخب شدہ بن گئے انہوں نے کہا کہ سیاسی افراتفری اور سازشوں سے نظام منجمد ہے ملک تیزی سے سیاسی بحران کے ساتھ معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی ذمہ دار ہوگے۔ کل قوم معاف نہیں کرے گی ملک پہلے ہی بدترین معاشی بحران اور سنگین اقتصادی مسائل کا شکار ہے۔ ایسے انتشار وافراتفری سے یہ بحران ملک کیلئے سخت مشکلات کا سبب بنے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.