بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کی تیاریاں شروع

0 45

کوئٹہ : بلوچستان کے 32 اضلاع میںبلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ،کوئٹہ اور لسبیلہ میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں ہو گا۔صوبائی الیکشن کمیشن نے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو کرانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات پرانے طریقہ انتخاب پر ہی ہوں گے، صوبے میں براہ راست انتخاب صرف وارڈز کے کونسلر کا ہو گا۔صوبائی الیکشن کمشنر فیاض مراد نے بتایا کہ صوبے میں 838 یونین کونسلز، 34 ڈسٹرکٹ کونسلز، 54 میونسپل کمیٹیا8 میونسپل کارپوریشنز اور ایک میٹر وپولیٹن کارپوریشن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں یونین کونسل کے وارڈز کی سطح پر کونسلر کا انتخاب براہ راست عوام کریں گے، اس انتخاب کے بعد یونین کونسل میں 33 فیصد نمائندگی خواتین، پانچ فیصد اقلیت، پانچ فیصد کسان اور پانچ فیصد ورکر کو دی جائے گی، یہ تمام کونسلرز اپنے درمیان سے ایک کو چیئرمین اور ایک کو وائس چیئرمین بنائیں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر فیاض مراد نے بتایا کہ یونین کونسل کا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا ممبر ہو گا جو ملکر ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیرمین کا انتخاب کریں گے، اسی طرح میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وارڈز میں کونسلرز کا انتخاب براہ راست ہو گا، یہ کونسلرز چیئرمین اور مئیر کا انتخاب کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.