سعودی بادشاہ طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل

0 194

سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے لیے بحیرہ احمر کے شہر جدہ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ نے ’سعودی پریس ایجنسی‘ کے حوالے سے کہا کہ شاہی محل سے جاری بیان میں شاہ سلمان کی طبیعت کے حوالے سے مزید تفصیلات نہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ ’ان کے شاہ سلمان اسپیشلسٹ ہسپتال میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں‘۔

بیان میں سعودی بادشاہ کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’خدا خادمین حرمین الشریفین کو محفوظ رکھے اور وہ صحت و تندرستی سے لطف اندوز ہوں‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.