ایرانی سفیر کی بلوچستان کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی

0 162

ایرانی سفیر نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے لیے بجلی کی پیداوار  بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک، علاقائی ترقی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں میری ٹائم افیئرز اور وزارت توانائی کے حکام بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں وزیر برائے منصوبہ بندی کی درخواست پر ایرانی سفیر نے بلوچستان کے لیے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.