ملک میں انصاف نہیں، روزگار نہیں، لوگوں کا سرومال عزت محفوظ نہیں، ملک عبدالولی کاکڑ

0 124

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی تاریخ طویل ہے اور ان کی قربانےاں قابل تحسین ہے لےکن ہم جیسے سےاسی کارکنوں کو ےہ بھی سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے اکابرین اور شہد اکے وارث بن کر جو جدوجہد کررہے ہیں

اس کے نتےجے مےں ہم اس کرپٹ نظام کا حصہ تو نہیں بن رہے ۔ ہمارے اکابرین اور کارکنو ںنے سخت ترین سزائےںکاٹ کر اس جدوجہد کو آگے بڑھاےا ہمیں ان سب کی قربانیوں کو ےاد رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کے دعوےداروں کو موجودہ بدترین صورتحال سے سبق سیکھنا چاہیے کہ ہر شعبہ زندگی میںاقوام وعوام کو بدترین مشکلات ومسائل سے دوچار کردیا گیا ہے ملک میں انصاف نہیں روزگار نہیں

لوگوں کا سرومال عزت محفوظ نہیں سکول وہسپتال تک محفوظ نہےں ہرطرف انارکی ہے اور عوام پر بدترین بدامنی ہے اور لاقانونیت مسلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قےادت کو آگے آکر بھرپور رہنمائی کرنی ہوگی پارلےمنٹ کی حیثیت تو ختم ہوکر رہ گئی ہے صوبائی وزیر اعلیٰ اور اس کے وزراء کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی ہمیںنئے سرے سے سوچتے ہوئے اس جدوجہد کو منظم انداز میں آگے بڑھانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.