فلوریڈا واقعہ سعودی عوام کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا، عبداللطیف آل الشیخ

0 130

ریاض(امروز نیوز)سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک فوجی اڈے پر سعودی فوجی کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اورکہاہے کہ فلوریڈا واقعہ سعودی عرب کے عوام کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آل الشیخ نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے کو مجرمانہ قرار دیا اور کہا کہ سعودی قوم اس طرح کے واقعات کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت اور سعودی قوم کی توہین ہے۔ اسلام اس نوعیت کے جرائم کسی کسی صورت میں اجازت نہیں دیتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.