صوبے میں عوام کے فلاح بہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

0 252

کوہلو(امروز ویب ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹر ی بلوچستان مطہر نیاز رانا گزشتہ روز بارکھان پہنچے جہاں ان کا استقبال کمشنر لورالائی بشیر خان بازئی، ڈی آئی جی پولیس لورالائی زون صاحبزادہ بلال عمر اور ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسہ نے کیا انہوں نے حاجی کوٹ پہنچ کر صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سردار عبدالرحمن کھیتران سے انکے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے

اس موقع پرصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے موجودہ حکومت کوشاں ہیں عوام کے فلاح بہبود کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں حالیہ بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لیکر ریلیف فراہم کیا جارہا ہے کئی علاقوں میں ریلیف کا کام مکمل ہوچکا ہے صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران کی درخواست پر بارکھان کے عوام کےلئے رڑکن میں بوائزانٹرکالج،دوسٹرکہ تا بغاو روڈ کی تعمیر کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپئے کا پروجیکٹ آخری مرحلے میں ہے

جبکہ کنگری سے رڑکن کو بجلی کی فراہمی اور شہربارکھان ٹا¶ن کیلئے 20 کروڑ روپئے مختص کئے ہے جس پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اس پروجیکٹ کے تکمیل سے بارکھان شہر کی گلیاں پختہ ،بجلی کی فراہمی،واٹرسپلائی اور ٹرانسفارمرز کے دیرنیہ مسائل حل ہوں گے

کیونکہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں۔جس کےلئے موجود صوبائی حکومت تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی پیکج کے تحت کام کررہی ہے جس کے ثمرات صوبے میں عوام کے دہلیز پر پہنچنے سے بنیادی مسائل حل ہوں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بارکھان ہسپتال کو فوری اپ گریڈ کرنے کےلئے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ہدایت جاری کردیئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.