حکومت بلوچستان لوگوں کو ریلیف کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کرائیں، حمل کلمتی

0 101

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے حالیہ بارشوں سے گوادر میں ہونے والے نقصانات کے بعد گوادر کو آفت زدہ قراردینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بلوچستان لوگوں کو ریلیف کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کرائیں تاکہ ہونے نقصانات کاازالہ ہوں بلکہ حکومت نقصانات کا تخمینہ لگا

کر متاثرین کی فوری مالی امداد کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گوادر کے دورے کے موقع پر بارشوں سے ہونے والے نقصانات کامعائنہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز گوادر میں طوفانی بارشوں کے بعد شہر پانی میں ڈوب گیا ہے بارشوں سے درجنوں مکانات اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا اس کے علاوہ بارشوں کا پانی گھروں میں ہوا جس کی وجہ سے لوگوں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا بجلی کی فراہمی معطل ہے

،انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ودیگر سے اپیل کی کہ وہ گوادر شہر کو آفت زدہ قرار دے کر فوری امدادی کاروائیاں شروع کرائیں تاکہ لوگوں کودرپیش مشکلات میں کمی واقع ہوں ۔میں مشکل کی گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کی فوری مالی امداد کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.