سال رواں کے دوران یورو زون میں اقتصادی ترقی کی ممکنہ شرح میں کمی
برسلز(این این آئی)یورپی کمیشن نے یونین کے یورو زون میں سال رواں کے دوران اقتصادی ترقی کی متوقع شرح کے اب تک کے اندازوں میں کمی کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق کمیشن نے بتایاکہ 2019 میں یہ شرح 1.9 کے بجائے 1.3 فیصد تک رہے گی۔ گزشتہ اندازے پچھلے سال نومبر میں لگائے گئے تھے۔ اس کمی کی وجہ جرمنی کی اقتصادی کارکردگی میں ممکنہ تنزلی اور فرانس میں کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہرے بتائے گئے ہیں۔