سینیٹ کیلئے پارٹی کے دیرینہ و فکری رہنماء غلام نبی مری کو ٹکٹ دیا جائے، محمد بخش بلوچ

0 134

دالبندین (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے ممبران سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس بار سینیٹ کیلئے پارٹی کے دیرینہ و فکری رہنما میر غلام نبی مری کو ٹکٹ جاری کرکے پارٹی کے مشکل وقت کے ورکرز کا اعتماد بحال کیا جائے

کیونکہ پارٹی پر جب مشکل حالات تھے اور پارٹی کے اعلیٰ قیادت جیلوں میں تھے اسوقت بلوچستان میں پارٹی کا نام لینے سے لوگ خوف محسوس کرتے تھے مگر یہی ایک فکری دوست غلام نبی مری بلوچستان کے تمام علاقوں کے پارٹی دوستوں سے وقتاً فوقتاً رابطے میں تھا اور اپنے دلیل اور منطق سے پارٹی کارکنوں کو حوصلہ دیتا رہا تاکہ پارٹی کارکنان مشکل وقت میں پارٹی نہ چھوڑیں انہوں نے کہا کہ میر غلام نبی مری کی خدمات نہ صرف پارٹی بلکہ بلوچستان و بلوچ قومی تحریک کیلئے لازوال ہیں مری صاحب کی جدوجہد سے کوئی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا اور نہ ہی کوئی اسکے عملی جدوجہد کو فراموش کرسکتا

انہوں نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے مطالبہ کیا کہ میر غلام نبی مری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرکے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی جائے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی کرنے والے پارٹی کے تمام رہنما قابل احترام ہیں مگر میر غلام نبی مری کا انتخاب پارٹی اور کارکنوں کیلئے باعث فخر ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.