سعودی عرب میں ایک اور شہزادہ گرفتار، تعداد 4 ہو گئی

0 129

کوئٹہ (امروز نیوز)

سعودی حکومت نے ولی عہد کے اہم ترین سیاسی حریفوں کو راستے سے ہٹانے اور بن سلمان کی بادشاہت کا راستہ ہموار کرنے کے لیے 4 شہزادوں کو غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے ایک اور شہزادے نایف بن احمد کو جو اس سے پہلے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ تھے، گرفتار کر لیا ہے اور اس طرح گرفتار ہونے والے شہزادوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

جمعے کی شب شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور سابق ولی عہد محمد بن نائف کو جیل میں بند کردیا گیا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ گرفتاری سے قبل شاہی گارڈ کے اہلکاروں نے احمد بن عبدالعزیز اور محمد بن نائف سے ان کے محل میں تفتیش بھی کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.