بلوچستان کے سپوتوں نے ہمیشہ اپنے مادرِ وطن کی دفاع ساحل وسائل کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، محمد بخش بلوچ

0 93

دالبندین (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کے عظیم رہنما شہید عطاء اللہ محمدزئی کو انکے برسی کے مناسبت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی خدمات و سیاسی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں شہید عطاء اللہ محمدزئی نے مشرف جیسے آمر کے دور میں ڈسٹرکٹ خضدار میں جس دلیری و بہادری کے ساتھ پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچایا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شہید نے ظلم و ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ حق کی آواز بلند کرکے تمام تر حربوں کو ناکام بنایا

اسی لیئے نادیدہ قوتوں کو یہ برداشت نہیں ہوا اور مسلسل کہی حملے کیے گئے جن حملوں میں عطاء اللہ محمدزئی زخمی ہوئے اور آخر کار دشمن اپنے مزموم مقصد میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے آج سے کچھ سال قبل نو مارچ کے دن فائرنگ کرکے عطاء اللہ محمدزئی کو شہید کردیا عطاء اللہ محمدزئی کی شہادت سے نہ صرف بی این پی بلکہ ڈسٹرکٹ خضدار کے بے بس بے سہارا لوگ ایک عظیم محسن سے محروم ھوگئے کیونکہ شہید عطاء اللہ محمدزئی ایک جاندیدہ سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ ایک غریب پرور انسان تھے

اور ایک ٹرسٹ کے ذریعے بے سہارا لوگوں کی خدمت میں پیش پیش تھا انہوں نے کہا کہ شہید عطاء اللہ محمدزئی کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اسکے مشن کو آگے لیجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیں گی بلوچستان کے سپوتوں نے ہمیشہ اپنے مادرِ وطن کی دفاع ساحل وسائل کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیں کر قومی تحریک کو تقویت بخشی ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی شہیدوں کی جماعت کی حیثیت سے بلوچستان میں ہونے والے مظالم ظلم و زیادتیوں کےخلاف ہمہ وقت برسرپیکار ہیں اور ہر فورم پر بلوچستان کے لوگوں کی نمائندگی کا حق ادا کررہا ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.