کمپنیوں کے ملکیتی مکان ضبط کرنے سے انکار

0 142

برلن(امروز نیوز)جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے پراپرٹی کی بڑی کمپنیوں کے ملکیتی مکانات ضبط کیے جانے کے مطالبوں کو مسترد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مخلوط حکومت میں شامل جرمنی کی دوسری بڑی جماعت ایس پی ڈی نے بھی چانسلر میرکل کے موقف کی تائید کی ہے۔ جرمن دارالحکومت برلن کے ہزاروں شہریوں نے شہر میں زیادہ کرائے کے سبب احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ مظاہرین کا ایک اہم مطالبہ یہ بھی ہے کہ پراپرٹی کے بڑے اداروں کی ملکیت ڈھائی لاکھ مکانوں کو ضبط کر کے شہری حکومت کی تحویل میں دیا جائے۔ چانسلر میرکل کے ترجمان اسٹیفن زائبرٹ کا کہنا تھا کہ چانسلر میرکل کی رائے میں مکانوں کو ضبط کرنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.