پیرامیڈیکس کے مطالبات منظور کئے جائیں
خضدار(امروز نیوز) خضدار پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے صدر محمد اسماعیل زہری جنرل سیکریٹری عبدالرشید غلامانی چیئرمین محمد یوسف موسیانی ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری منظوراحمد مینگل سرپرست اعلیٰ ناصر شاہ فقیرمولابخش و دیگر نے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیرامیڈیکس کے بنیادی مطالبات کہ جن میں سروس اسٹریکچر میں پرسنٹ کا خاتمہ ، اپ گریڈیشن ، ہیلتھ پروفیشنل الاﺅنس ، رسک الاﺅنس ، ڈپلومہ ہولڈرز کی پروموشن دیگر ضروری وبنیادی مطالبات کی منظوری شامل ہے ، حکومت پیرامیڈیکس کے ان بنیادی مطالبات کو منظور کرکے انہیں مذید تندہی کے ساتھ اپنے فرائض نبہانے کا موقع دیے ۔۔ اجلاس میں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے دیگر عہدیداران جنرل سیکریٹری عبدالرشید غلامانی ، چیئرمین محمد یوسف موسیانی ، سرپرست اعلیٰ آغا ناصر شاہ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری منظوراحمد مینگل ، فنانس سیکریٹری انیس قلندرانی ، جوائنٹ سیکریٹری محمد رضاءباجوئی ، چیئرمین غلام رسول دوستین ، چیف آرگنائزر امان اللہ زہری ، آرگنائزر حسن خان رئیسانی و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس سے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے ضلعی صدر محمد اسماعیل زہری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے پیرامیڈیکس کے مطالبات کے حوالے سے سمری بھیجنا خوش آئندہ ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں امید ہے کہ یہ سمری حقیقی عمل بن کر نافذ ہوگا اور پیرامیڈیکس کے بنیادی مسائل حل ہونگے ۔ انہوںنے کہاک پیرامیڈیکس صوبہ بھر کے ہسپتال میں دن رات گرمی و سردی اور ہر حالت میں اپنے فرائض نبہارہے ہیں اور انتہائی رسک والا کام سرانجام دے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرکے ہمارے بنیادی و دیرینہ حقوق ہمیں دیں ۔انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکس پورے صوبے میں انتہائی محنت و مشقت اور ہائی رسک اٹھا کر اپنا فرض اور اپنی ذمہ داری نبہارہے ہیں تاہم آج تک پیرامیڈیکس کی صحیح معنوں میں سرپرستی اور حوصلہ افزائی نہیں ہوئی ہے ، تما مراعات اور حقوق سے یکسرمحروم ہیں ۔