میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور مزدورکے درمیان مذاکرات
خضدار(امروز نیوز) میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور مزدوریونینز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، تین دن کے اندر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ مسائل کے حل میں رضامندی کا اظہار کردیا ، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے فریقین کے درمیان معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرانے میں کردار ادا کردیا ۔ میونسپل کارپوریشن کے درجہ چہار کے ملازمین کے مطالبات تھے کہ ان میں سے بعض ملازمین کو تنخواہیں گزشتہ کئی ماہ سے نہیں ملی ہیں اس حوالے سے وہ تمام مزدور یونینز کو ساتھ ملا کر گزشتہ چار روز سے احتجاج کررہے تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کیئے جائیں ۔ آج مزدور رہنماءاور ورکرز لیویز تحصیل میں جمع ہوگئے تھے ۔ جن سے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی ، انجمن تاجران خضدار کے صدرحافظ حمید اللہ مینگل، آل پارٹیز شہر ی ایکشن کمیٹی کے عبیداللہ گنگو و دیگر نمائندگان نے مذاکرات کرکے احتجاج کو ختم کروادیا اور یقین دلایا کہ مزدور رہنماﺅں کے مطالبات تین دن کے اندر حل کیئے جائیں گے ۔اس سے قبل مزدور یونین کے رہنماﺅں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، میونسپل کارپوریشن سے لیویز تحصیل خضدار تک مارچ کیا اور گرفتاری پیش کرنے کے لئے لیویز تحصیل میں جمع ہوگئے ، جہاں مزدور ورکرز سے مزدور رہنماءصابرحسین قلندرانی آغا ذوالفقار شاہ خلیل احمد چنال رشید احمد غلامانی بی این پی عوامی کے صدام بلوچ سیف اللہ ساسولی عید محمد حافظ غلام نبی علی احمد شاہوانی عبداللہ ساسولی عبدالمالک موسیانی عبدالحمید کھیازئی و دیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ مزدور متحد ہیں اور اپنے حقوق کے لئے کسی بھی جدوجہد سے گریز نہیں کریں گے ہمارا احتجاج کا مقصد یہی ہے کہ میونسپل کارپوریشن میں محنت کش مزدوروں کو تنخواہیں ملیں انہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور ہم احتجاج کررہے ہیں ہمارا یہ احتجاگزشتہ چار روز سے جاری ہے ، مقصد صرف غریب محنت کش کی داد رسی ہے ہم چاہتے ہیں کہ آفیسرز مزدوروں پر رحم کھائیں اور انہیں ان کی تنخواہیں دی جائیں ۔