سی پیک ٹرانسفورٹ پر ٹیکس عائد کرنے بارے قانون سازی

0 134

کوئٹہ(امروز نیوز)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسافر بسوں کے حادثات کی روک تھام کے لئے بس مالکان کو پابند کیا جائے گا کہ وہ حکومت بلوچستان سے منظور کمپنیوں سے اپنی بسوں میں ٹریکر اور کیمرے نصب کروائیں جو انہیں رعایتی نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے، ٹریکنگ سسٹم کے لئے کوئٹہ میں مرکزی کنٹرول روم جبکہ ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں ذیلی کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے جو مسافر بسوں کی رفتار کو مانیٹر کریں گے، وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے محکمہ کی ضروریات کے مطابق فنڈز کی فراہمی اور ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایس این ای کی منظوری کے لئے محکمہ خزانہ کو ہدایت جاری کردی ہیں ۔یہ بات انہوں نے منگل کوسیکرٹری ٹرانسپورٹ صالح بلوچ ،سیکرٹری آر ٹی اے روحانہ گل کاکڑ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی نے کہا کہ پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدارت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے امور کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے حکومت بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں گرین لوکل بس سروس کے پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے ابتدائی طور پر دس بسوں پر مشتمل سروس کا آغاز شہر کے دوروٹس پر کیا جائے گا گرین بس منصوبے میں کوئٹہ کے مقامی ٹرانسپورٹرز کی شراکت داری بھی ہوگی جس کے لئے اظہار دلچسپی طلب کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ، جوائنٹ روڈ اور ایئرپورٹ روڈ پر بس ٹرمینلز کے قیام کے لئے ضلعی انتظامیہ کا تعاون حاصل کیا جائے گا محکمہ ٹرانسپورٹ کے محاصل میں اضافہ کے لئے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبے کے سرحدی علاقوں حب ، خضدار، رکھنی، ژوب، جعفرآباد اورجھل مگسی میں محکمہ ٹرانسپور کی چیک پوسٹیں قائم کرکے کمرشل گڈز اور پسنجرز بسوں کے پرمٹ چیک کئے جائیں گے گڈز اور پسنجر ٹرانسپورٹ کے پرمٹ فیس پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان میں مناسب اضافہ کیا جائے گا، موجودہ فیس میں 2013میں اضافہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نادہندہ ٹرانسپورٹرز کی فہرست مشتہر کرکے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو فراہم کی جائے گی جس کے تحت انتظامیہ نادہندہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافر بسوں کے حادثات کی روک تھام کے لئے بس مالکان کو پابند کیا جائے گا کہ وہ حکومت بلوچستان سے منظور کمپنیوں سے اپنی بسوں میں ٹریکر اور کیمرے نصب کروائیں جو انہیں رعایتی نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے ٹریکنگ سسٹم کے لئے کوئٹہ میں مرکزی کنٹرول روم جبکہ ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں ذیلی کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے جو مسافر بسوں کی رفتار کو مانیٹر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے محکمہ کی ضروریات کے مطابق فنڈز کی فراہمی اور ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایس این ای کی منظوری کے لئے محکمہ خزانہ کو ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل اور پسنجر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کے اجراءکے نظام کو ایس آرایس سافٹ ویئر کے ذریعہ ڈیجیٹیلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد آئندہ مالی سال میں گرین لوکل بس سروس کو کوئٹہ کے دیگر روٹس تک وسعت دی جائے گی مسافر بسوں کے پرمٹ کے اجراءاور تجدیدکو مسافر بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی انشورنس سے مشروط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں اور مسافربسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراءکو نجی شعبہ کے حوالے کیا جائے گا روٹ پرمٹ کی حامل گاڑیوں کو اسٹریکر جاری کئے جائیں گے جن پر تاریخ تجدید درج ہوگی اور یہ اسٹریکر گاڑی کے فرنٹ شیشے پر نمایاں طور پر لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غےر قانونی سرگرمیوں اورحادثات میں ملوث دو ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے روٹ پرمٹ معطل کردئےے گئے ہیں عوام کی جان سے کسی کو کھیلنے نہیں دیا جائےگا، ایک سوال کے جواب میں عمر جمالی نے کہا کہ ماضی میں بھی انشورنس پالےسی بنائی گئی تاہم عوام کی عدم دلچسپی اور دےگر وجوہات کی بناءپر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ، سی پیک سمیت دےگر منصوبوں پر چلنے والی ٹرانسپورٹ پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے بھی قانون سازی کی جائےگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.