حکومتی وزرا ءنااہلی چھپانے میں مصروف

0 137

کوئٹہ(امروز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ حکومتی وزراءاپنی نااہلی چھپانے کے لیے اپوزیشن پر تنقید کررہے ہیںحکومتی وزراءسے جب مہنگائی کا پوچھا جاتا ہے تو وہ اپوزیشن پر بلاوجواز تنقید شروع کردیتے ہیںحکومت ملک میں معاشی حالات بہتر کرنے کے بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں سرگرم ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ عوام سبز باغ دکھا کر یوٹرن لینے جیسے اقدامات سے پریشان ہیں تبدیلی کے نعرے اور اعلانات پانی پر لکیر ثابت ہو ئے ہیں موجودہ معاشی بحران اور سلیکٹیڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کی بنا پر کاروباری طبقہ اپنا پیسہ باہر منتقل کرنے کا سوچ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کا مقابلہ آسان ہے لیکن حکومت بتائے کیا وہ عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ مل کر مقابلے کے لیے تیار ہے بھارت اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے معاشی افلاطونوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر د یا ہے دعوے کرنے والے حکمران اب مہنگائی بڑھنے پر عوام کو برداشت کرنے کی تلقین کر رہے ہیں سات آٹھ ما ہ کی کارکردگی سے عوام کے ساتھ ساتھ کھٹ پتلی حکمرانوں کو لانے والے بھی مایوس ہوگئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.