بلوچستان میں سب سے اہم مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے : نواب اسلم رئیسانی

0 120

کوئٹہ :چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ آج عدم اعتماد میں جو بھی ملک کا وزیراعظم منتخب ہوگا اسے بلوچستان کا اہم مسئلہ لاپتہ افراد کو منظرعام پر لانا ہوگا عدلیہ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم ہونا ملک وآئین کیلئے نیک شگون ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاست میں بسنے والے تمام اقوام کی تاریخی قومی حقوق حق وحکمرانی اور وسائل کو بنیاد بناکر اصلاحات کی جائیں، نظریہ ضرورت کبھی دفن نہیں ہوسکتا کیونکہ ہر حسین اور خوبصورت منظر کو نظر سے گزارنا بھی نظریہ ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ٹویٹر) پیغا م میں کہا ہے کہ ہمارا سب سے اہم مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے 9اپریل کو جو بھی ملک کا وزیراعظم منتخب ہوگا اسے ہمارے لاپتہ افراد جن میں طلبااور سیاسی کارکن شامل ہے ان کی رہائی عمل میں فوری طور پر لائی جائیں اور یہ مکمل معلومات لاپتہ افراد کے لواحقین کو دیئے جائیں کیونکہ ریاستی اداروں پہ الزام ہے کہ انہوں نے ان افراد کو لاپتہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت کبھی دفن نہیں ہوسکتی ہے کیونکہ ہر حسین اور خوبصورت منظر کو نظر سے گزانا بھی نظریہ ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو انگریزی میں نعرے بلند کرتے ہوئے سنا ”گو عمران گو“اور ہم بلوچی میں ترجمہ کرکے سن رہے تھے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدلیہ کی جانب سے رولنگ کالعدم ہونا ملک وآئین کیلئے نیک شگون ہے ملک میں 74 سال سے اس قسم کے آئین شکنی حرکات ہورہی ہیں کو فیدریشن کیلئے تباہ کن ہوئے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاست میں بسنے والے اقوام کے تاریخی قومی حقوق حق حکمرانی اور ساحل وسائل کو بنیاد بناکر آئینی اصلاحات کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.