بلوچستان کے عوام صوبے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں : فرح عظیم شاہ

0 45

کوئٹہ : حکومت بلو چستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ آواران کے علاقے مشکے میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ملک دشمنوں کی مذموم عزائم خاک میں ملائے گئے ہیں ، بلوچستان میں قیام امن کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام صوبے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں مملک دشمن عناصر حقوق کے نام پر عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کی مذموم کوشش میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے بہادر سیکورٹی فورسز صوبے کے غیورعوام کے ساتھ مل کر قیام امن کو یقینی بنا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کے عمل میں بلوچستان کے عوام کی شاندار شرکت قابل فخر ہے، انہوں نے کہاکہ ترقی مخالف عناصر کو بلوچستان کے عوام نے مسترد کیا ہے ،بلوچستان میں پائیدار امن سے غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے، ترقی کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ، بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جا رہا ہے، انہوں نے مشکے میں کارروائی کے دوران دو اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاک دھرتی کی سلامتی کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.