متحدہ اپوزیشن کا بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

0 42

کوئٹہ: متحدہ اپوزیشن نے وفاق میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال کے بعد بننے والی نئی حکومت میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ بلوچستان میں پائی جانے والی محرومی کے خاتمے کو یقینی بنانے اور یہاں موجود مسائل کے فوری حل کو تلاش کرنے کیلئے کیاگیاہے ۔ذرائع نے بتایاگیاکہ نئی بننے والی وفاقی حکومت میں بلوچستان نیشنل پارٹی ،جمعیت علماءاسلام ،بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کو وفاقی وزارتوں میں حصہ دیاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.