نااہل حکومت کو اقتدار سے علیحدہ کرنا جے یو آئی کی کاوش ہے : مولانا واسع

0 21

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس شوری کا اجلاس صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کے زیر صدارت صوبائی دفتر میں ہوا اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اور 29مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں اور مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں صوبے اور ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی پارٹی امور کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں صوبائی شوری کے ارکان نے بھرپور شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے آئین اور قانون کو پامال کیا اور پی ڈی ایم اس وقت مجبور ہوگئی کہ عمران نیازی کو ہٹانے کے لیے آئینی طریقہ اختیار کرنا ہے اور تمام جماعتوں کے قائدین نے مل کر اس کے خلاف جدوجہد کی اور کرسی سے ہٹانے پر مجبور کردیا ہے اور ملکی سالمیت کے خاطر اور معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے جدوجہد جاری ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے اور آئندہ انتخابات میں جمعیت کامیابی حاصل کرینگے اضلاع کے امرا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے پاس جاکر جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے تقدس کو پامال کرنے والوں کا ہر محاذ پر تعاقب کریں گے ، جے یو آئی مذہبی اقدار سمیت عوامی مفاد کے لئے ہر وقت میدان میں ہے انہوں نے کہا کہ کارکن تیاریاں شروع کردیں ، نیازی کے جھوٹے بیانیے کو دفن کرنے کا وقت آگیا ہے ۔جے یو آئی ہی وہ واحد مذہبی سیاسی جماعت ہے جس نے جمہوریت کے ساتھ ساتھ آئین کی اسلامی دفعات اور شعائر اسلام کا تحفظ کرنا ہے ، جے یو آئی کا پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا مشن ان شا اللہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک نااہل حکومت کو اقتدار سے علیحدہ کرنے میں جے یو آئی قیادت اور کارکنوں کی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے وقت کم ہے لیکن عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا ایجنڈا ملک اور اسلام دشمن ہے ان کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا ورنہ حالات مزید خراب ہو نگے انہوں نے صوبہ میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بجلی کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت سے اس بارے بات کروں گا کیونکہ بلوچستان کا انحصار زراعت پر ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ تباہ ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لئے بھی تیاریاں تیز کی جائے تاکہ صوبہ کے مسائل کو حل کیا جا سکے انہوں نے خضدار میں زلزلے کی وجہ سے مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرین کی امداد کرےاور حالات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.