سری لنکا میں معاشی بحران، وزیراعظم راجا پکشے مستعفی

0 248

سری لنکا میں معاشی بحران کے خلاف ہونے والے بڑے عوامی مظاہروں کے دوران ملک کے وزیراعظم مہندا راجا پکشے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 76 سالہ راجا پکشے نے اپنا استعفی صدر گوتابایا راجا پکشے کو بھجوا دیا ہے جو ان کے بھائی ہیں۔

سری لنکا میں معاشی بحران کے خلاف ہونے والے بڑے عوامی مظاہروں کے دوران ملک کے وزیراعظم مہندا راجا پکشے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیراعظم کا یہ مستعفی ہونے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دارالحکومت کولمبو میں حکومت کے حامی اور مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد کرفیو لگا دیا گیا تھا۔

ایک مقامی ہسپتال کے مطابق پرتشدد واقعات میں کم از کم 78 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سری لنکا میں مہنگائی اور بجلی کی بندش کے خلاف گزشتہ مہینے سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.