وزیراعلیٰ بلوچستان سے میر عبدالغفور کلمتی سے مسقط میں ملاقات

0 107

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ن نے سابق صوبائی وزیر بزرگ سیاستدان میر عبدالغفور کلمتی سے مسقط میں ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال او ر گوادر کی ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی وزیراعلئ نے کہا کہ گوادر اور مکران کی مجموعی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے 2018 میں بھی اپنی حکومت کے دوران گوادر کی ترقی اور مقامی لوگوں کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوۓ انہیں حل کیا اور اب بھی بحثیت وزیراعلئ اسی پالیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے حقوق اور انکی فلاح بہبود یقینی بنا رہے ہیں بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ پر مکمل طور پر پابندی ہے وزیراعلئ نے کہا کہ عوام کا اعتماد انکی طاقت ہے جتنے دن بھی حکومت میں رہینگےعوام کی خدمت کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترقیاتی پالیسی کی بنیاد ہے وزیراعلئ نے کہا کہ عوام کے روزگار کے تحفظ کے لیۓ بھرپور اقدامات کیۓ گیۓ ہیں خاص طور سے مکران کے لوگوں کا روزگار چھننے نہیں دینگے وزیراعلئ نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کی سہولت کے لیۓ بارڈر کھول دیۓ گیۓ ہیں غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور عوام کے روزگار اور انکی عزت نفس کا ہر صورت تحفظ کیا جاۓ گا وزیراعلئ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کو عزت و احترام دے کر انکا اعتماد حاصل کریں وزیراعلئ نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف بھی گوادر کی ترقی چاہتے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں گوادر مکران اور صوبے کی مجموعی ترقی کے لیۓ ملکر کام کرینگی وزیراعلئ نے کہا کہ آئیندہ بجٹ عوامی اور مثالی ہو گا اور ترقیاتی پروگرام میں صوبے کے ہر حلقے اور علاقے کی ترقی کے منصوبے شامل کرینگے میر عبدالغفور کلمتی نے کہا کہ گوادر اور مکران کی ترقی کی حکومتی پالیسی و اقدامات قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر اور مکران کے عوام حکومتی اقدامات سے مطمئین ہیں اور وہ کسی بھی منفی اور ترقی مخالف مہم کا حصہ نہیں بنیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.