پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا قوی امکان

0 188

اسلام آباد : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالے جانے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نے مغربی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کیلئے اس مرتبہ بھرپور لابنگ کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کے تمام اہداف کو مکمل کرکے دکھا دیا ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ جرمنی میں 13 جون سے 17 جون تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ فیٹف اجلاس کے آخری دن فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک جو اس وقت گرے یا بلیک لسٹ میں موجود ہیں ان کو اس سے نکالا جائے یا نہیں؟

اسی اجلاس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان پر چھائے معیشت کے سیاہ بادل چھٹ جائیں گے اور پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔ ماہرین یہ دعویٰ اس لئے کر رہے ہیں کہ پاکستان نے انتھک کوششوں اور محنت کے بعد ایف اے ٹی ایف کے تقریباً تمام اہداف کو پورا کر دیا ہے۔

 پاکستان نے سفارتکاری میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس معاملے پر یورپی ممالک کیساتھ اعلیٰ سطح پر رابطے کئے ہیں۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ حال ہی میں جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہی فیٹف اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔

فیٹف کی جانب سے فروری 2022ء میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صرف ایک ہدف پر مزید عمل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ اس لئے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فیٹف میں پوزیشن انتہائی بہتر ہے۔ 17 جون کو پاکستان کے حوالے سے اچھی خبر کے امکانات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.