پرانی دشمنی نے قربانی کے 5 جانوروں کی جان لے لی

0 127

راولپنڈی میں مسلح ملزمان نے رنجش پر 4 بیلوں اور ایک گائے کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

راولپنڈی تھانہ چونترہ کے علاقے چھچھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قربانی کے لیے لائے گئے 4 بیلوں اور ایک گائے کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں گروپوں کی درمیان کاروباری رنجش اور دشمنی تھی جس کا نشانہ قربانی کے جانور بن گئے، مسلح ملزمان نے بیلوں کو گولیاں ماریں اور 2 دنبے اور دو بیل ساتھ بھی لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چونترہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، مدعی شعیب الرحمن نے ملزمان کے خلاف تھانہ چونترہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.