پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی،اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

0 154

اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور کرلی گئی ہے، جب کہ چین، امریکا اور روس نے بھی قرار داد کی حمایت کی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور ہوچکی ہے، ایک ایسے وقت میں جب جیوپولیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرار داد کو پیش کرنے والوں میں شامل ہیں۔

بلاول بھٹو کا اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکر گزار ہیں، میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکر گزار ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.