بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ المیہ کی شکل اختیار کر چکا ہے، شہناز نصیربلوچ
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹرشہناز نصیربلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ 10دسمبرانسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لیے ہر فورم پر اپنے آواز کو بلند کرے گے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر دور میں بلوچستان اور ملک کے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمیشہ موثر انداز میں اپنا سیاسی کردار ادا کیا ہے
پارٹی سمجھتی ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ المیہ کی شکل اختیار کر چکا ہے ان کے لواحقین دہائیوں سے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں پارٹی نے ہمیشہ اصولی دو ٹوک موقف اپنایا کہ لاپتہ افراد کو جلد منظر عام پر لایا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام میں پائی جانی والی تشویش میں کمی آ سکے لاپتہ افراد کے لواحقین دہائیوں سے قربت اور پریشانیوں کا شکار ہے وہ ختم ہو سکے پارٹی نے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہماری جدوجہد میں لاپتہ افراد کا مسئلہ اہم ہے
انسانی حقوق کی تنظیمیں ہوں سپریم کورٹ ہو پارلیمنٹ ہو یا عوام کے درمیان پارٹی کا موقف ہمیشہ واضح رہا آمر دور ہو یا سول ڈکٹیٹرز کا دور ہر دور میں واضح انداز میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پارٹی کوشاں رہی پارٹی سمجھتی ہے کہ ایسی پالیسیاں ترک کی جائیں جو ماورائے آئین ہو ماورائے عدالت اقدامات ناقابل برداشت ہیں جس سے عوام ذہنی قرب میں مبتلا ہوں بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ہمیشہ اصولی جدوجہد کو غیرمتزلزل انداز میں جاری رکھے گی تاکہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام لاپتہ افراد اپنے گھروں کو آئیں اور بحران کا خاتمہ ہو سکے۔