نیب آرڈیننس پر اپوزیشن جماعتوں سے اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں‘فواد چوہدری

0 159

لاہور(امروز نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والا ادارہ ہے، ٹیکس دینے والے ادارے کی کارکردگی کا پوچھنے کا حق رکھتے ہیں،لگتا ہے شرےف خاندان والوںنے باہر آنے اور جانے کےلئے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں جبکہ سنا ہے کہ (ن) لیگ والے خواجہ آصف کو میٹنگ میں بھی نہیں بٹھاتے،سبزیاں بیچ کر گزارا نہیں کرسکتے، پاکستان کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف آنا ہے،دنیا کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے پروگرام شروع کیا ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے 30 بلین ڈالرکی ایکسپورٹ کرسکیں گے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تقرےب سے خطاب و مےڈےا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پوچھنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کو جہاں رہنمائی دینی چاہیے وہاں نہیں دیتے جب کہ مدارس کے حالات پر اسلامی نظریاتی کونسل کو دیکھنا چاہیے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 6 میں سے 4 بل منظور ہوئے ہیں جب کہ آرمی ایکٹ پر بھی اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، نیب آرڈیننس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو واپسی کا کہیں گے تو بیمار پڑ جائیں گے، ان کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑے گا۔ کیا شریف فیملی نے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں کہ اس نے آنا ہے اس نے جانا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت کا معاملہ نہیں ہے۔ شہباز شریف آخری رپورٹوں تک ٹھیک تھے انہیں واپسی کا کہیں گے تو بیمار نہ ہو جائیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے اندر اتنی لڑائی پڑ گی ہے۔ سنا ہے خواجہ آصف کو تو آج کل ن لیگ والے کہہ رہے ہیں کہ آپ ہماری میٹنگوں میں نہ بیٹھا کریں۔علاوہ ازےںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوالٹی سینٹر کنٹرول اتھارٹی کو معیار بہتر بنانے کا کہا ہے۔پاکستان میں بدقسمتی سے کوالٹی چیک نہیں ہے، پراڈکٹ کا اسٹینڈرڈ بناتے ہیں تب ہی کوئی ملک اوپر جاتا ہے، لیبارٹریز کا اسٹینڈرڈ اوپر لے جانا پاکستان میں انتہائی اہم ہے۔وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا کہ چاہتے ہیں یونیورسٹیزکو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ پر لے کر جائیں، یونیورسٹیز کو بہترکرنے سے آنے والی نسلوں کو سکلز سیکھنے کا موقع ملے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں مگر ہم اپنا ٹی وی نہیں بنا پائے، ہمارے سامنے امریکہ اور چین بڑی مثالیں ہیں، چین نے اپنا ڈیفنس اور سویلین لائسنس بہت مضبوط رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے پروگرام شروع کیا ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے 30 بلین ڈالرکی ایکسپورٹ کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.