عالمی اتحادی فوج نے عراق میں داعش کے خلاف آپریشن روک دئیے
واشنگٹن(امروز نیوز)امریکا کی قیادت میں داعش کی سرکوبی کے لیے قائم کردہ بین الاقوامی فوجی اتحاد نے عراق میں داعش کے خلاف آپریشن روک دیئے ہیں۔ یہ اقدام عراق میں اتحادی فوج کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحادی فوج کی طرف سے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جن سرگرمیوں کو معطل کیا گیا ان میں اتحادی ممالک کی افواج کی تربیت اور داعش کے خلاف دوسرے اتحادی ممالک کی مدد شامل ہے۔یہ فیصلہ امریکا کے عراقی دارلحکومت بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ، اور امریکی افواج کے دو اڈوں پرایران کے میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ۔