سعودی عرب نے ایران کا تازہ سائبر حملہ ناکام بنا دیا
ریاض(امروز نیوز) سعودی سائبر سیکیورٹی سروس نے ایرانی ہیکروں کی طرف سے کیا گیا ایک تازہ سائبرحملہ نام بنا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے ایران کی طرف سے 29 دسمبر 2019ءکو کیا گیا ایک سائبرحملہ ناکام بنایا ۔ اسی تاریخ کو امریکی فوج نے عراق میں ایرانی وفادار گروپوں اور اس کے ایجنٹوں کے مراکز پر بم باری کی تھی۔ یہ بمباری بغداد کے قریب ہوائی اڈے پر راکٹ باری کے نتیجے میں ایک امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کے رد عمل میں کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق سعودی حکام جنہوں نے Dustman نامی سافٹ ویئر لانچ کیے ہیں کا کہنا تھا کہ سعودی اداروں پرسائبرحملے براہ راست ایران سے نہیں کیے گئے تاہم ان کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے سعودی تکنیکی ماہرین نے ان حملوں کے منبع کا جائزہ لیا اور وہ اس نتیجے تک پہنچے ہیں ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا تاہم سائبر سیکیورٹی سروس نے ایرانی سائبر حملے بری طرح ناکام بنا دئیے۔سعودی عرب کے کمپیوٹر ڈیٹا کو مکمل طور تباہ کرنے والے ڈیرٹی سافٹ ویئر کے بارے میں سعودی عرب کے سائبر سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ یہ حملے مشرق وسطیٰ کے نامعلوم اہداف سے کیے گئے۔