پنجگور، جامع مسجد کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

0 123

پنجگور ( امروز ویب ڈیسک ) پنجگور جامع مسجد کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے

پولیس کے مطابق صفی اللہ ولد ماسٹر اکبر اور حضور بخش ولد سردک جامع مسجد کے قریب کے پکوڑے کی دکان کے پاس کھڑے تھے کہ اسی اثنا میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی

جس کے نتیجے میں صفی اللہ موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ حضور بخش اسپتال پہنچانے کے دوران زندگی کی بازی ہارگیا پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.