چمن سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں برفباری کے بعد شمالی علاقوں میں سیب اور خوبانی کے باغات برف سے ڈھک گئے

0 120

ملک کے بالائی علاقوں میں زندگی معمول پر آنا شروع، کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند

اسلام آباد /کوئٹہ/گلگت (امروز ویب ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رکنے کے بعد زندگی معمول پرآنا شروع ہوگئی ، تاہم کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع استور، غذر میں کئی روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے

جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے،دیامر میں برفباری کے بعد جاری سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے، سوات کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ رک گیا تاہم اب بھی بڑی تعداد میں سیاحوں نے ان علاقوں کا رخ کر نا شروع کر دیا چمن سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں برفباری کے بعد شمالی علاقوں میں سیب اور خوبانی کے باغات برف سے ڈھک گئے ہیں

، زراعت سے جڑے ماہرین نے خشک سالی کے شکار ان علاقوں میں رواں سال اچھی فصل کا امکان ظاہر کیا ہے۔ادھر آزاد کشمیر سمیت تمام علاقوں میں برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا بالائی علاقوں میں تین فٹ سے زیادہ برف باری کے بعد زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے

۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید برف باری کے باعث غذر میں نظامِ زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔شمالی وزیرستان میں رزمک اور دیگر علاقوں میں بھی ہر طرف جمی برف ہٹانے کا کام جاری رہا۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے، نکیال کی وادیاں بھی برف سے ڈھک گئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.